اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا اور ان کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے …
وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا اور ان کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا اور ان کے ہم نوا منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، ان کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں، مولانا مظلوم کارکنوں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی ”آزادی”دیں۔ غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں، چار سال صبر کریں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کر کے دس سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔








