مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت اہم جگہوں اور مقامات کے نام بدلے جا رہے ہیں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ، مشال ملک

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سماجی تنظیم پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور محاصرے کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں، کشمیر میں اب سرینگر سمیت اہم جگہوں اور مقامات کے نام بدلے جا رہے ہیں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے دنیا اس کا نوٹس …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سماجی تنظیم پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور محاصرے کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں، کشمیر میں اب سرینگر سمیت اہم جگہوں اور مقامات کے نام بدلے جا رہے ہیں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے دنیا اس کا نوٹس لے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نہ پہلے ہندوستانی تھے اور نہ اب ہیں ، مصنوعی چیزوں سے حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا۔ منگل کو اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب سرینگر سمیت اہم جگہوں اور مقامات کے نام بدلے جا رہے ہیں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے دنیا اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا مقبوضہ کشمیر قبرستان بنا ہوا ہے۔ وہاں لوگوں کو مٹایا جا رہا ہے، اگلے مرحلے میں کشمیریوں کی پہچان ختم کی جا رہی ہے ،سرینگر کا نام تبدیل کر کے شیونگر رکھا جا رہا ہے ، شیر کشمیر سٹیڈیم کانام سردار پٹیل رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری کو صرف اور صرف حق خود ارادیت چاہیئے۔

مزید خبریں