اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے رائل ڈچ شیل کے حکومتی تعلقات اور عالمی مشاورتی نائب صدر جیمز ہال کی سربراہی میں سی ای او شیل پاکستان لمیٹڈ ہارون رشید کے ہمراہ منگل کو پیٹرولیم ڈویژن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران جیمزہال نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں اور جنوبی ایشیائی خطے میں رائل ڈچ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے رائل ڈچ شیل کے عالمی مشاورتی نائب صدر جیمز ہال کی وفد کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے رائل ڈچ شیل کے حکومتی تعلقات اور عالمی مشاورتی نائب صدر جیمز ہال کی سربراہی میں سی ای او شیل پاکستان لمیٹڈ ہارون رشید کے ہمراہ منگل کو پیٹرولیم ڈویژن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران جیمزہال نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں اور جنوبی ایشیائی خطے میں رائل ڈچ شیل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جیمز ہال نے پاکستان میں معاشی ، ماحولیاتی ذمہ داریوں اور بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے شیل انٹرنیشنل کی غیر متزلزل وابستگی کی حمایت کی۔ شیل پاکستان کے ایم ڈی / سی ای او ہارون رشید نے خوردہ تیل ، گریس ، تجارت ، کاروبار اور ہوا بازی کے شعبوں سمیت ملک میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا کہ شیل پاکستان کے 780 سائٹس کے خوردہ تیل نیٹ ورک سے متعلق بھی آگاہ کیا جس سے براہ راست ، بالواسطہ روزگاری کے مواقع اور مارکیٹ میں فعال کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے جیمز ہال کا خیرمقدم کیا اور رائل ڈچ شیل کے کاروباری شراکت داروں اور مستقل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے شیل کی پاکستان سے وابستگی اور پاکستانی مارکیٹ میں وسعت کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کی معیشت اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے موجودہ حکومتی اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے پاکستان کے انرجی مکس کے بارے میں بتایا کہ موجودہ حکومت مجموعی طور پر توانائی مکس میں قابل تجدید ذرائع کی شراکت میں تنوع پیدا کرنے اور ان میں اضافے کرے گی۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خوردہ تیل، تجارت ، فراہمی اور ایل این جی سمیت سرمایہ کاری کے مجوزہ شعبوں میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے جیمز ہال کا دورے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ شیل اور پاکستان کی شراکت داری دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔








