چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے موثر قانون سازی اور بہتر حکومتی نظام کار کیلئے کمیٹیوں کے نظام کو مزید فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹیوں میں عوامی اہمیت اور ملکی و بین الاقوامی نوعیت کے مسائل زیر بحث آتے ہیں جس کیلئے موجودہ قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور جہاں ضروری ہوا وہاں …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے موثر قانون سازی اور بہتر حکومتی نظام کار کیلئے کمیٹیوں کے نظام کو مزید فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹیوں میں عوامی اہمیت اور ملکی و بین الاقوامی نوعیت کے مسائل زیر بحث آتے ہیں جس کیلئے موجودہ قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور جہاں ضروری ہوا وہاں ترامیم کے ذریعے ا±ن قواعد کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاءنے وفاق کے ایوان کے طور پر وفاقی اکائیوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور قومی یکجہتی، ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس میں قائمہ و دیگر کمیٹیوں کے چیئر پرسنز نے شرکت کی اور تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں پارلیمان کے اہم فورمز ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی جوابدہی، چھان بین اور شفاف پالیسی سازی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چونکہ کمیٹیاں اہم امور نمٹاتی ہیں اسی لئے وزراءاور سرکاری افسران کمیٹیوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور کمیٹی اجلاسوں سے متعلق اپنی ضروری دستاویزات بر وقت فراہم کر دیا کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرز فاروق ایچ نائیک، جاوید عباسی، مصطفی نواز کھوکھر، ولید اقبال اور بیرسٹر محمد علی سیف پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی جو کہ کمیٹیوں سے متعلق موجودہ قواعد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ضروری ترامیم کیلئے سفارشات مرتب کرے گی تاکہ کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے۔کونسل آف چیئرپرسنز کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سید شبلی فراز اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق نے بھی ایوان بالاءکی کمیٹیوں کو مزید با اختیار بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹیو ں کے چیئرمینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری سینیٹ محمد انور اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔سیکرٹری سینیٹ نے کونسل آف چیئرمین کے گزشتہ اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں