ریاض۔ 26 اگست (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں کعبہ کا غلاف اونچا کر دیا گیا تا کہ زائرین اسے کھنچ نہ سکیں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران حاجیوں کی کثیر تعداد کی جانب سے غلاف کعبہ کو کھینچنے اور اسکے پھٹ جانے کے پیش نظر اسے 3میٹر اونچا کر دیا۔دوسری جانب کعبہ کا نیا غلاف بھی تیار کر لیا …
غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کر دیا گیا
ریاض۔ 26 اگست (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں کعبہ کا غلاف اونچا کر دیا گیا تا کہ زائرین اسے کھنچ نہ سکیں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران حاجیوں کی کثیر تعداد کی جانب سے غلاف کعبہ کو کھینچنے اور اسکے پھٹ جانے کے پیش نظر اسے 3میٹر اونچا کر دیا۔دوسری جانب کعبہ کا نیا غلاف بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے 9ذوالحج یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جائے گا۔









