حجاج کرام کیلئے حج عمل کو آسان بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ پیر نورالحق قادری

لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیرمذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہحجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے‘ دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں اور لوگوں گھرجانے کی اجازت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور …

لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیرمذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہحجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے‘ دھرنا دینے والے اللہ کی مخلوق پررحم کریں اور لوگوں گھرجانے کی اجازت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی ورکشاپ برائے حج پالیسی 2020 ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج کرام کیلئے حج کے عمل کو آسان بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کا کوٹہ 1لاکھ 74ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ تک کر دیا ہے ‘روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت لاہور‘ پشاور اور کوئٹہ سے بھی2020 ءمیںسروس شروع کی جائے گی‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ مشاورتی ورکشاپ کے شرکاءکی تجاویز اور ان کی طرف سے بتائے گئے مسائل نوٹ کر لئے گئے ہیں جنہیں حج 2020 ءمیں حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مزید خبریں