اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کتنی بدقسمتی اور افسوس کی بات ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے کے باوجود نواز شریف اپنے دور حکومت میں پاکستان میں ایک معیاری ہسپتال تعمیر نہیں کرا سکے جہاں پر انہیں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جاتیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …
تین مرتبہ وزیر اعظم بننے کے باوجود نواز شریف کا پاکستان میں ایک بھی معیاری ہسپتال تعمیر نہ کرا سکنا افسوسناک ہے ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کتنی بدقسمتی اور افسوس کی بات ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے کے باوجود نواز شریف اپنے دور حکومت میں پاکستان میں ایک معیاری ہسپتال تعمیر نہیں کرا سکے جہاں پر انہیں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جاتیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہم سب ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر زور دیاکہ وہ اپنے قائد کی صحت پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔








