اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کا پلان …
مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔








