ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان

لاہور ۔ 13 نومبر (اے پی پی) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد، جہلم، سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نا رووال، سیالکوٹ، بھکر، لاہور سمیت مختلف شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گلگت، بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف …

لاہور ۔ 13 نومبر (اے پی پی) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد، جہلم، سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نا رووال، سیالکوٹ، بھکر، لاہور سمیت مختلف شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گلگت، بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم خشک اور ابرآلود رہا۔ بدھ کی صبح صوبائی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 13 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا۔

مزید خبریں