اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صوبہ خیبر پختونخوا میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان میں پہلی بارخیبر پختونخوا کے 5 دریاوں اور 2 نالوں پر پانی کی نگرانی کا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کر دیا ہے، جس سے ہنگامی صورت حال میں ممکنہ متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر بروقت منتقل کیا جا سکے گا۔ محکمہ ریلیف آباد کاری خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق دریائے …
خیبر پختونخوا میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے5 دریاوں اور 2 نالوں پرپہلا ٹیلی میٹری سسٹم نصب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صوبہ خیبر پختونخوا میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان میں پہلی بارخیبر پختونخوا کے 5 دریاوں اور 2 نالوں پر پانی کی نگرانی کا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کر دیا ہے، جس سے ہنگامی صورت حال میں ممکنہ متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر بروقت منتقل کیا جا سکے گا۔ محکمہ ریلیف آباد کاری خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق دریائے سوات ، کابل ، پنجکوڑہ ، منڈا ہیڈ ورکس، کلپانی و بڈھنی نالہ پرسینسرز نصب کر دیئے گئے ہیں جس سے تشویشناک صورت حال بننے سے قبل تما م متعلقہ اداروں بشمول ڈپٹی کمشنرز کو بروقت مطلع کرنا ممکن ہو گا خودکار ڈیجیٹل ٹیلی میڑی سسٹم سے پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کو منسلک کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق بین الاقوامی معیار کا خودکار ڈیجیٹل ٹیلی میڑی سسٹم امریکہ سے درآمد کیا ہے منصوبے پر6کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ سینسر زسے ڈیٹا رئیل ٹائم کمپیوٹرائیزڈ سسٹم میں منتقل ہوناشروع ہو گیا ہے تمام سینسرزاور کنٹرول سٹیشن کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کنٹرول سٹیشنز انٹر نیٹ کے ذریعے متعلقہ محکموں سے منسلک کر دیئے ہیں جبکہ پانی کے بہائو سے متعلق پیغامات متعلقہ اداروں کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔








