اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے پاکستان کی شجر کاری مہم ''10 ارب درختوں کی سونامی'' کے تحت امریکی سفارتخانہ کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا)کا ایک پودا لگایا۔ بدھ کو یہاں امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ''10 بلین ٹری سونامی'' مہم کے تحت شجرکاری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …
مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے شجر کاری مہم کا پودا لگایا ، ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے پاکستان کی شجر کاری مہم ”10 ارب درختوں کی سونامی” کے تحت امریکی سفارتخانہ کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا)کا ایک پودا لگایا۔ بدھ کو یہاں امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”10 بلین ٹری سونامی” مہم کے تحت شجرکاری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے حکومتی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 10 بلین ٹری سونامی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی موجودہ حکومت کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے صاف و سرسبز پاکستان مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق سفارتخانہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی شجرکاری کی مہم ”10 ارب درختوں کی سونامی” میں شریک ہو رہا ہے۔








