ملتان ۔ 13 نومبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس ملتان کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ اس گھر میں ملک بھر سے سائنسدانوں کو بلایا گیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس گھر میں پاکستان کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس گھر میں کئے گئے فیصلوں کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اورسابق گورنرنواب صادق قریشی کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی کی قل خوانی ،جہانگیر ترین ،جاویدہاشمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

مزید خبریں
ملتان ۔ 13 نومبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس ملتان کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ اس گھر میں ملک بھر سے سائنسدانوں کو بلایا گیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس گھر میں پاکستان کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس گھر میں کئے گئے فیصلوں کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے اور کوئی دنیاوی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے کزن نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا وائٹ ہاﺅس کے مکین رواداری ‘ وزاداری میں اپنی مثال آپ تھے یہاں کے بزرگوں نے ملتان کے لوگوںمیں محبتیں اور خوشیاں بانٹیں۔ اب اس گھر کی نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی روایات کا امین بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہم سب لوگ مسافر ہیں اور سب نے ابدی سفر پر جانا ہے ۔ہمیں اس سفر کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔ اس سفر کیلئے زاد راہ تیار کرنا ہوگا۔








