اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ دھرنا ختم کرتے ہوئے پلان بی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے پرامن دھرنے سے تاریخ رقم کی ہے، پرامن جدوجہد جاری رہے گی ،حکومت نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ بدھ کو پشاور موڑ کے مقام پر آزادی مارچ دھرنے سے خطاب کرتے …
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ دھرنا ختم کرتے ہوئے پلان بی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے پرامن دھرنے سے تاریخ رقم کی ہے، پرامن جدوجہد جاری رہے گی ،حکومت نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ بدھ کو پشاور موڑ کے مقام پر آزادی مارچ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دو ہفتوں سے قومی سطح کا اجتماع تسلسل سے ہوا، ہمارے جاں نثار اور عام شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، حکومتی حلقوں میں خیال تھا کہ اجتماع اٹھے گا تو حکومت کے لئے آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکن گھروں سے نکل آئیں، احتجاج ہمارا حق ہے، اب ہم شہروں سے باہر جا کر شاہراہوں پر احتجاج کریں گے، ہم پرامن ہیں، اس آزادی مارچ کا احترام کیا جائے، کارکنوں کی طرح پولیس اور ایف سی والوں کی جان بھی عزیز ہے، کارکنوں سے کہتا ہوں کہ احتجاج کے دوران ایمبولینس کاراستہ نہیں روکنا۔ انہوں نے کہا کہ اب گلی گلی احتجاج ہوگا،








