صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں سمجھوتہ کرنے والا صدر نہیں، نواز شریف کے لئے صدارتی معافی کوئی آپشن ہی نہیں، صدارتی معافی ہو تو سب کے لئے ہو کسی ایک کے لئے نہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کر کے سابق وزرائے اعظم کے لئے معافی کا قانون بنا سکتی ہے، میری سیاست کا محور عوام کی فلاح و …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں سمجھوتہ کرنے والا صدر نہیں، نواز شریف کے لئے صدارتی معافی کوئی آپشن ہی نہیں، صدارتی معافی ہو تو سب کے لئے ہو کسی ایک کے لئے نہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کر کے سابق وزرائے اعظم کے لئے معافی کا قانون بنا سکتی ہے، میری سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے صدارتی معافی کوئی آپشن ہی نہیں، میں سمجھوتہ کرنے والا صدر نہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کرکے سابق وزرائے اعظم کیلئے معافی کا قانون بناسکتی ہے، صدارتی معافی ہو تو سب کیلئے، کسی ایک کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک کا نہیں تمام جماعتوں اور پوری قوم کا صدر ہوں ، ہر معاملے میں قانون کی اہمیت ہے اور رہنی چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف کے معاملے میں حکومت نے بلیک میلنگ کی، سنگین غداری کرپشن سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم پرفرض ہے کہ رائے سب کی لیں اورفیصلہ خود کریں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی کوغیر مستحکم نہیں کررہی، سیاسی کارکن کے طورپرمیں نے بھی احتجاج کیا، احتجاج کے دوران گرفتار بھی ہوا، سزا بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ نے کشمیرسے فوکس ہٹا دیا، یہ ہمارا اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے میں تحقیقات میں نہیں کر سکتا، پارلیمنٹ کی موجودہ صورتحال افسوسناک ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر بڑی کرپشن کا کوئی الزام نہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر پہلے ہی دستخط کرچکا، آرمی چیف کی توسیع کی سمری پر دستخط کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری سیاست معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ہے، میری سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

مزید خبریں