اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے تاہم ڈائریکٹر جدہ نے مطلع کیا ہے کہ پاکستان ہاﺅس مکہ اور پاکستان ہاﺅس مدینہ نے مطلع کیاہے کہ پیشگی بکنگ پر پابندی نہیں ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات …
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے تاہم ڈائریکٹر جدہ نے مطلع کیا ہے کہ پاکستان ہاﺅس مکہ اور پاکستان ہاﺅس مدینہ نے مطلع کیاہے کہ پیشگی بکنگ پر پابندی نہیں ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران غلام مصطفی شاہ کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور عمرہ کا انضباط کار نہیں ہے۔ وزارت سلطنت سعودی عرب کی وزارت حج اور پاکستان میں ٹور آپریٹرز کے مابین کنٹریٹ معاہدہ کی صرف تصدیق کرتا ہے تاہم ڈائریکٹر جدہ نے مطلع کیا ہے کہ پیشگی بکنگ پر پابندی نہیں ہے۔ صرف عمرہ زائرین کے لئے ہوٹل کے کمروں کی ای بکنگ پر پابندی ہے۔








