پاکستان اور روس کا اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ماسکو میں منعقدہ انسداد دہشت گردی سے متعلق روس۔پاک مشترکہ ورکنگ گروپ کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مختلف معاملات …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ماسکو میں منعقدہ انسداد دہشت گردی سے متعلق روس۔پاک مشترکہ ورکنگ گروپ کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے اور دہشت گردی کے حوالے سے عالمی و علاقائی خطرات کا از سرنو جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی وزارت خارجہ امور احمد فاروق نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ روسی وزارت خارجہ کے ولادیمر ترابن نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔پاکستانی وفد نے انسداد دہشت گردی،شدت پسندی اوردہشت گردوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی روک تھام سے متعلق کوششوں کو اجاگر کیا جبکہ روسی وفد نے بھی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔فریقین نے داعش کی جانب سے درپیش خطرات بالخصوص مشرق وسطی میں کنفلکٹس زون سے غیر ملکی جنگجوئوں کی واپسی سے پیدا ہونے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں