اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان کو اپنے پاس موجود دنیا کے چوتھے بڑے لائیو سٹاک سرمائے کو بروئے کار لاکر گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔پاک ۔چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی سی جے سی سی آئی) نے حکومتِ پاکستان کو چینی منڈی میں گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان میں گوشت کی عالمی طلب کو پورا …
پاکستان کو اپنے پاس موجود دنیا کے چوتھے بڑے لائیو سٹاک سرمائے کو بروئے کار لاکر گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، پاک ۔چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان کو اپنے پاس موجود دنیا کے چوتھے بڑے لائیو سٹاک سرمائے کو بروئے کار لاکر گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔پاک ۔چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی سی جے سی سی آئی) نے حکومتِ پاکستان کو چینی منڈی میں گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان میں گوشت کی عالمی طلب کو پورا کرنے اور معیاری گوشت کی برآمد کے ذریعے سے کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کی استعداد موجود ہے چونکہ پاکستان کا شمار لائیو سٹاک کے شعبے میں180ملین جانوروں کے ساتھ دنیا کی چوتھی بڑی منڈی میں ہوتا ہے اور اس کی پیداوار میں سالانہ 2 تا4 فیصد اضافہ بھی ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھیڑوں اور بکریوں کی 4 درجن سے زائد نسلیں پائی جاتی ہیں جس کے سبب پاکستان بکریوں اور ان کی گوشت کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان لائیوسٹاک شعبے کی پیداوار میں اضافے کے لئے چینی معاونت، جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند ٹریننگز سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔








