لاہور۔15 نومبر(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام اور ملک کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور ان کی سیاست کا محور صرف اپنی کرپشن بچانا ہے، مولانا فضل الرحمان شاہراہوں پر نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہی ، حکومت ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ …
مولانا فضل الرحمان پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔15 نومبر(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام اور ملک کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور ان کی سیاست کا محور صرف اپنی کرپشن بچانا ہے، مولانا فضل الرحمان شاہراہوں پر نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہی ، حکومت ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گ، انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے جبکہ صرف ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں، جوں جوں پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب جارہا ہے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت آج احتساب کاعمل روک دے اور رعایتیں دینے کا اعلان کر دے تو یہی اپوزیشن منفی اورجھوٹا پراپیگنڈا چھوڑ کر حکومت کے گن گانا شروع ہو جائے گی، پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم اور وعدہ کر کے اقتدار میں آئی ہے اور اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاست کو بچانے کیلئے بہتر ہوتی معیشت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں بلکہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں۔








