پاسکو نے گندم کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا،صاحبزادہ محبوب سلطان

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاسکو نے گندم کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹماٹر اور پیاز کی مقامی پیداوار تین سے چار ہفتوں میں مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ جمعہ کو صاحبزادہ محبوب سلطان نے دورہ سندھ کے دوران حیدرآباد کے قریب …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاسکو نے گندم کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹماٹر اور پیاز کی مقامی پیداوار تین سے چار ہفتوں میں مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ جمعہ کو صاحبزادہ محبوب سلطان نے دورہ سندھ کے دوران حیدرآباد کے قریب ٹماٹر اور پیاز کی فصلوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فصلوں سے بھرپور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں، تین سے چار ہفتوں میں پیداوار مارکیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ضرورت پوری کرنے کیلئے ایران سے ٹماٹر کی کھیپ کے پہلے تین ٹرک کوئٹہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تین سے چار ہفتوں میں سندھ سے ٹماٹر مارکیٹ میں پہنچ جائیں گے اور قیمتوں میں استحکام آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز حیدرآباد کے پاسکو گودام سے شروع ہو گیا ہے، اب تک تقریبا 60 من گندم گودام سے روانہ ہو چکی ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ہم یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ہاشم پوپلزئی، ایم ڈی پاسکو، فلور ملز کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں