وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماﺅں کی تقاریر کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں دھرنے کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنماﺅں کی ناقابل قبول تقاریر کی مذمت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر کاز کو بڑا نقصان پہنچا، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے۔

مزید خبریں