اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ2030ءتک قابل تجدید ذرائع سے8 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں 310 میگاواٹ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سُپر سِکس سے متعلق معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم …
2030ءتک قابل تجدید ذرائع سے8 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ2030ءتک قابل تجدید ذرائع سے8 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں 310 میگاواٹ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سُپر سِکس سے متعلق معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ قومی گرڈ میں قابل تجدید توانائی کے شامل ہونے سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 130 ارب ڈالر کی قابل تجدید توانائی کی مارکیٹ موجود ہے اور اس میں بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے آلات اور شمسی پینل کی تیاری سے ملک میں ماحول دوست انرجی توانائی کو فروغ حاصل ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔








