اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان گھر جائیں وہ تو روز گھر جاتے ہیں، اور اپنے گھرجاتے ہیں …
30 سال کی لوٹ مار کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے ، سینیٹر فیصل جاوید خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان گھر جائیں وہ تو روز گھر جاتے ہیں، اور اپنے گھرجاتے ہیں ان کی طرح پرائم منسٹر ہاو¿س میں نہیں رہتے اور گھر کا خرچہ بھی خود ہی اٹھاتے ہیں۔ گھر کے اندر باڑ لگوائی اپنے خرچے سے، گھر کے باہر سڑک کا کام کروایا اپنے خرچے سے، ان کی طرح عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ آپ کرپشن کو بچانے کے لیے آئے ہیں،آپ این آر او لینے کے لیے آئے ہیں، آنے والے نہیں جانے والے وقت میں مالیاتی بحران تھا آپ لوگوں کی وجہ سے، جسے عمران خان دور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیس سالوں کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے، آپ کا ڈائل کردہ نمبر اس وقت مصروف ہے لہذا اب چار سال بعد ڈائل کیجئے۔








