اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پربزدل بھارتی فوج نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنانا شرمناک …
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پربزدل بھارتی فوج نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنانا شرمناک ہے،پاکستانی فوج نے دوسری جانب کبھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔








