اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کے سرکاری دورے کے دوران رومانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق رومانیہ کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا، امیرالبحر …
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ رومانیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کے سرکاری دورے کے دوران رومانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق رومانیہ کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا، امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں انھوں نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔








