اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہیلپ لائن کی بدولت عوام نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سایٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ ہیلپ لائن عوام کی سہولت …
ایف بی آر کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہیلپ لائن کی بدولت عوام نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سایٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ ہیلپ لائن عوام کی سہولت کے لئے دو شفٹوں میں اپنی خدمات ادا کر رہی ہے۔ ٹیکس گزار ہیلپ لائن کے ذریعے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں ، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنزپر راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن کی ٹیم نے ایسیٹس ڈیکلیریشن سکیم سے متعلقہ ہر قسم کی راہنمائی عوام کو دی۔ آئرس IRISپر کسی بھی قسم کی مشکلات کے حل کے لئے کثیر تعداد میں لوگ ہیلپ لائن ٹیم کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایف بی آر ہیلپ لائن بین الاقوامی معیار کے کسٹمر ریلیشن شپ مینیجمنٹ سسٹم پر مبنی ہے جو کہ تین درجات کی امدادی لائنز کے تحت ، ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ٹیکس گزار کو ہر شکایت داخل کرانے پر ایک کیس نمبر دیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شکایت کا چوبیس گھنٹے کے اندر ازالہ ہو جائے۔ وہ تمام شکایات جو کہ پیچیدہ قانونی اور تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کا ازالہ تین دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ لوگوں کا اس سہولت سے مستفید ہونے کا ثبوت اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ایک سال میں گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد انیس لاکھ سے چھبیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اگلے دو سالوں میں پچاس لاکھ تک ہونے کی توقع ہے۔ ایف بی آر عوام کو بہترین سہولیات دینے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ اس کوشش کے ثمرات کی بدولت تجارتی آسانی میسر آئی ہے جس سے تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن پر رسائی فون 111772772، ای میل [email protected] اور ویب سائٹ www.fbr.gov.pkکے ذریعے سے کی جا سکتی ہے۔








