، وفاقی وزیر شفقت محمود کا یونیسکو جنرل کانفرنس اجلاس میں بیان

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے یونیسکو پر زور دیا ہے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کرنے اور اس بین الاقوامی تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق حل کرنے کے لئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے اور اپنے اخلاقی اختیار کو بروئے کار لائے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے یونیسکو پر زور دیا ہے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کرنے اور اس بین الاقوامی تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق حل کرنے کے لئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے اور اپنے اخلاقی اختیار کو بروئے کار لائے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے پیرس میں منعقدہ یونیسکو جنرل کانفرنس کے چالیسویں اجلاس میں پاکستان کا قومی بیانیہ پیش کیا۔ انہوں نے یونیسکوکے آئین کے پیرامیٹرز کے اندر اندر تبصرے کو محدود کرتے ہوئے بیان دیا اور انہوں نے دنیا کی توجہ اس خطرناک رحجان کی طرف مبذول کرائی جن میں امن کو برقرار رکھنے کی دانشورانہ ، اخلاقی اور قانونی بنیادختم ہو رہی ہے، تعلیم اور ثقافتی اقدار کو پامال کیا جارہا ہے۔ وزیر نے ان خطرناک رجحانات کی مظہر ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کی مثال پیش کی، جہاں 80 لاکھ سے زائد کشمیری موجود ہیں جنہیں ایک سو سے زیادہ دن کے لئے کرفیو کے تحت بند کر دیا گیا تھا ، ان کے بنیادی حقوق کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہاں ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی ایک بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے طلباءاسکول جانے سے قاصر ہیں۔

مزید خبریں