اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ بیان کے …
وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی وائس چیف آف دی نیول سٹاف تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984ءمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اپنے کیرئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹریننگ و ایویلویشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض سر انجام دیے اس کے علاوہ وہ واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔








