سری لنکا کے نو منتخب صدر گوٹابایا راجہ پکسے کا صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے عوام کی نیک تمنائوں کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سری لنکا کے نو منتخب صدر گوٹابایا راجہ پکسے نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے عوام کی نیک تمنائوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ سر لنکا کے صدر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ عزت مآب صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے عوام کی نیک خواہشات پر شکر گزار ہوں۔ راجہ پکسے نے دونوں ممالک کے مابین قریبی …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سری لنکا کے نو منتخب صدر گوٹابایا راجہ پکسے نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے عوام کی نیک تمنائوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ سر لنکا کے صدر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ عزت مآب صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے عوام کی نیک خواہشات پر شکر گزار ہوں۔ راجہ پکسے نے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کے فروغ کے لئے بھی اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میںدونوں ممالک اور مجموعی طور پر پورے خطے کے درمیان قریبی تعلقات اور مفاہمت کے فروغ کا خواہاں ہوں۔ قبل ازیں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سری لنکا کے نئے منتخب صدر گوٹابایا راجہ پکسے کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے کہ آپ کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے ہم اپنے عوام کی بہتری اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ مفادات کوآگے بڑھانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں