پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی چینی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چینی سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی حکام کے …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چینی سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی حکام کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ کے پرجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس کا وزیر داخلہ نے خیرمقدم کیا گیا۔ چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔