استنبول ۔ 27 اگست (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کی سلامتی کو یقینی بنانے تک شام میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ شام میں یہ فوجی آپریشن ا±س وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ ترکی کی سلامتی کی ضمانت نہیں حاصل ہو جاتی۔ انہوں نے …
ترکی کی سلامتی کو یقینی بنانے تک شام میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، بن علی یلدرم

مزید خبریں
استنبول ۔ 27 اگست (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کی سلامتی کو یقینی بنانے تک شام میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ شام میں یہ فوجی آپریشن ا±س وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ ترکی کی سلامتی کی ضمانت نہیں حاصل ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دہشت گرد گروپوں نے ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک الگ ریاست کے قیام کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے۔واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی پیشقدمی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ چار ٹینکوں کو سرحدی قصبے جرابلس کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے، جہاں سے اس سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔








