اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ کے تحت پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ جاپانی سفارتخانہ میں پودا لگایا۔اس موقع پرکونینوری متسودا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بہترین 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے …
جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کا مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ جاپانی سفارتخانہ میں پودا لگانے کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ کے تحت پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ جاپانی سفارتخانہ میں پودا لگایا۔اس موقع پرکونینوری متسودا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بہترین 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کو مزید تقویت دینے کےلئے جاپان ہر ممکن تعاون کرے گا اور پاکستان کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکل فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پرملک امین اسلم نے وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان اقدام کی حمایت کرنے اور 10 ارب درخت سونامی میں شمولیت پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جاپانی حکومت کی جانب سے الیکٹرک وہیکل کے حوالہ سے پاکستان کی حمایت کرنے کی پیشکش کو سراہا۔








