ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

84

اسلام آباد ۔ 23نومبر(اے پی پی) ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ء میں مچھلیوں اور مچھلی کے گوشت سے بنے اشیاء کی برآمدات سے پاکستان کو 50.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مچھلیوں اور مچھلی کے گوشت سے بنے اشیاء کی برآمدات سے پاکستان کو42.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔