سی ڈی اے نے راول جھیل میں پانی کی آلودگی کم کرنے کیلئے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 5 ایکڑ اراضی ایم سی آئی کے حوالے کر دی

اسلام آباد ۔23نومبر (اے پی پی)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے راول جھیل میں پانی کی آلودگی کم کرنے کیلئے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 5 ایکڑ اراضی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کے حوالے کر دی ہے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے یہ اراضی نالہ کورنگ کے پل کے قریب فراہم کی گئی …

اسلام آباد ۔23نومبر (اے پی پی)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے راول جھیل میں پانی کی آلودگی کم کرنے کیلئے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 5 ایکڑ اراضی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کے حوالے کر دی ہے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے یہ اراضی نالہ کورنگ کے پل کے قریب فراہم کی گئی ہے جہاں پانی کو صاف کرنے کے بعد راول ڈیم میں داخل ہونے دیا جائے گا، اسی طرح سی ڈی اے کی طرف سے برساتی نالوں میں آنے والے پانی کو صاف کرنے کیلئے بھی تین آب گاہوں کی تعمیر کیلئے ایم سی آئی کو زمین فراہم کی گئی ہے ، یہ آب گاہیں مسلم کالونی ، نور پور شاہاں اور موضع لکھوال کے مقامات پر تعمیر کی جائیں گی۔ اس عمل سے ناصرف برساتی پانی کو صاف کیا جا سکے گا بلکہ زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام سے راول ڈیم اور جھیل میں آبی حیات بالخصوص ماہی کی پیداوار کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔