سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان صالح محمد ناصر سے کوئٹہ برٹش کونسل کے زیرِ اہتمام اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری "TVET IV” پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے ٹیم لیڈر عاصمہ رحمان کی قیادت میں ملاقات کی
لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ اور برٹش کونسل کا خواتین کیلئے ڈیجیٹل و ہائی ٹیک سکلز کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان صالح محمد ناصر سے کوئٹہ برٹش کونسل کے زیرِ اہتمام اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری "TVET IV” پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے ٹیم لیڈر عاصمہ رحمان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں خواتین کو جدید ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک شعبوں میں عالمی معیار کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی، روزگار و خود روزگاری کے مواقع کی فراہمی اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پروجیکٹ کے تحت جاری سرگرمیوں، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید مثر اور پائیدار بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاورصالح محمد ناصر نے صوبے میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں عصرِ حاضر کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پروگرام کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ لیبر اینڈ مین پاور اس منصوبے کی کامل کامیابی اور فنی تعلیم کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے تمام درکار سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔








