وزیراعلی پنجاب کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر اظہارِ تشکر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکرکیااور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو خراج تحسین پیش کیا ہے

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکرکیااور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیرِ اعلی نے فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔