پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر 1235کلو مردہ مرغیاں پکڑنے پر دکاندارو ںکا حملہ، ٹیم میں شامل 6فوڈ سیفٹی آفیسرز شدید زخمی ہوگئے
مردہ مرغیاں پکڑنے پر فوڈ اتھارٹی ٹیم پر دکانداروں کا حملہ، 6فوڈ سیفٹی آفیسرز شدید زخمی

مزید خبریں
لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر 1235کلو مردہ مرغیاں پکڑنے پر دکاندارو ںکا حملہ، ٹیم میں شامل 6فوڈ سیفٹی آفیسرز شدید زخمی ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق مردہ مرغیاں تلف کروانے پر دکانداروں نے مشتعل ہو کر ٹیم پر حملہ کیا،فوڈ سیفٹی ٹیم سے ہاتھاپائی کے دوران اینٹوں سے وار،جان سے مارنے کی دھمکیاں، موبائل بھی چھین لیے گئے۔ ٹیموں نے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر 2دکانیں بند کیں ۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی منصور احمد نے بتایا کہ کارروائیاں باضابطہ طور پر قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قانون، شواہد اور مقررہ ایس او پیز کے تحت کی جاتی ہیں جس کا مقصد عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ علی الصبح سے رات گئے تک ٹولنٹن مارکیٹ میں گوشت کی نگرانی کی اورسپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغیوں کی چیکنگ کرتی ہے۔







