اٹلی میں زلزلہ، ہلاک شدگان کی تدفین شروع

روم ۔ 28 اگست (اے پی پی) اٹلی میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی آخری رسومات میں صدر سرجو ماتاریلا اور وزیر اعظم ماتیو رینزی بھی شریک ہوئے۔ صدر ماتاریلا نے اماتریس نامی قصبے کا دورہ بھی کیا، جو اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وسطی اٹلی میں بدھ کے دن آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مجموعی …

روم ۔ 28 اگست (اے پی پی) اٹلی میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی آخری رسومات میں صدر سرجو ماتاریلا اور وزیر اعظم ماتیو رینزی بھی شریک ہوئے۔ صدر ماتاریلا نے اماتریس نامی قصبے کا دورہ بھی کیا، جو اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وسطی اٹلی میں بدھ کے دن آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 284 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روم حکومت نے ہفتے کے دن قومی سوگ منایا اور اس مناسبت سے متعدد تعزیتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس زلزلے کی وجہ سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے سینکڑوں شہری عارضی پناہ گاہوں میں قیام کرنے پر مجبور ہو گئے، جہاں امدادی کارکن ان متاثرین کو بنیادی خدمات اور سامان مہیا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply