ننگرہار میں مختلف کارروائیوں میں 77عسکریت پسند ہلاک ،

کا بل۔ 28 اگست (اے پی پی) مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مختلف کارروائیوں میں 77عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، جوزجان میں جھڑپوں میں 5عسکریت پسند ہلاک اور10زخمی ہوگئے، فاریاب میں ایک جھڑپ میں 4شدت پسند اورایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں …

کا بل۔ 28 اگست (اے پی پی) مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مختلف کارروائیوں میں 77عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، جوزجان میں جھڑپوں میں 5عسکریت پسند ہلاک اور10زخمی ہوگئے، فاریاب میں ایک جھڑپ میں 4شدت پسند اورایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ ان کارروائیوں میں 77عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیاہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply