ایون لیوس کی طوفانی اننگز، کالی آندھی نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1 رن سے ہرا دیا

فلوریڈا ۔ 28 اگست (اے پی پی) ایون لیوس کی شاندار سنچری کی بدولت کالی آندھی نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کالی آندھی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 245 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا، جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف …

فلوریڈا ۔ 28 اگست (اے پی پی) ایون لیوس کی شاندار سنچری کی بدولت کالی آندھی نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کالی آندھی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 245 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا، جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم براوو نے آخری اوور میں 8 رنز نہ بنانے دیئے، انہوں نے آخری گیند پر دھونی کو آﺅٹ کر کے بھارتی سورماﺅں کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، لوکیش راہول کی 110 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

Leave a Reply