سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور سخت پابندیوںکی وجہ سے منگل کو مسلسل121ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم رہا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں۔ …
مقبوضہ کشمیر میںمسلسل 121ویں روزبھی خوف ودہشت کا ماحول قائم

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور سخت پابندیوںکی وجہ سے منگل کو مسلسل121ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم رہا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں۔ محصورزدہ وادی کشمیر میں لوگوں نے 5اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے۔کشمیری تحریک آزادی کو جاری رکھتے ہوئے اپنی دکانیںبطور احتجاج چند گھنٹوں کے سوا نہیں کھول رہے اور سکولوں اور دفاتر میں نہیں جاتے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جموں میں زیر تعلیم مسلم اکثریتی علاقے کرگل کے طلباء کو محسوس ہورہا ہے کہ بھارت ان کے جذبات کو مجروح کررہا ہے۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ کرگل کے طلباء کی اکثریت بی جے پی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کے خاتمے سے ناخوش ہے اور جموں وکشمیر کودو حصوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کو ان کی مسلم شناخت کے لیے نقصاندہ سمجھتی ہے۔








