پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس اصلت اور معاون کا افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس اصلت اور معاون نے افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ کیا، پاکستانی مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر پر …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس اصلت اور معاون نے افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ کیا، پاکستانی مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ مشن کمانڈر نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے گھانا کے حکام کو آگاہ کیا۔ بندرگاہ میں قیام کے دوران پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گھانا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اورمیڈیکل کیمپ میں2600 سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔