اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت درست سمت میں جاری ہے'موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے' بلاول بھٹو زرداری کو اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہے' مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔منگل کو …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت درست سمت میں جاری ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت درست سمت میں جاری ہے’موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے’ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہے’ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ایک سال اور تین ماہ کی کارکردگی کو منفی سے مستحکم کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت کی طرف جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو تباہ حال شکل میں چھوڑ کر گئی ۔مسلم لیگ (ن) سے جب حساب مانگا جاتا ہے تو وہ راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں لیکن ہم ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اربوں روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی تھی’ موجودہ حکومت نے مقروض ملک کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سنبھالا تو حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ملک نہ صرف ترقی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 11000 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ماہ سٹاک مارکیٹ میں 5000 ہزار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ پڑتال ایک ساتھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جعلی بھٹو ہے’ بلاول بھٹو زرداری کو نئے وزیراعظم کے خوابوں پر کوئی پابندی نہیں ہے انہیں اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں جو حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے جو ملکی معیشت کی بہتری کا ضامن ہے۔








