چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبرزیدی کی ایف بی آر کی تمام فارمیشنزکو بجلی اور گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے صنعتی اورتجارتی صارفین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبرزیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کی تمام فارمیشنزکو بجلی اور گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے صنعتی اورتجارتی صارفین کی رجسٹریشن اور ان کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جانے کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے ایک پیغام میں …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبرزیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کی تمام فارمیشنزکو بجلی اور گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے صنعتی اورتجارتی صارفین کی رجسٹریشن اور ان کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جانے کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ صارفین جنہوں نے ابھی تک ریٹرن جمع نہیں کرائے انہیں ریٹرن دائر کرنے کی مدت میں توسیع سے استفادہ کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ 1000سی سی سے زیادہ کاریا 500 مربع گز مکان کے مالکان کیلئے بھی انکم ریٹرن جمع کرانا ضروری ہے خواہ ان کی سال میں قابل ٹیکس آمدنی ہویا نہ ہوِں۔ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہئیے۔