لاہور۔29 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،آئندہ 2 سالوں میں معیشت کو مزید فروغ حاصل ہو گا،کوئی بھی قوم سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی جس کی مثال سنگاپور،چین،ترکی اور کوریا سے لی جا سکتی ہے۔ حکومت الطاف حسین کے تمام بیانات کا بغور جائزہ لے رہی ہے تاہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار سپرےم کورٹ کے پاس ہے۔ پیر کے روز یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میںپاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ” نامیاتی خوراک اور صحت میں جدت اور کاروباری مواقع کی فراہمی“ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔