اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ایشیاءکیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری خارجہ رابرٹ کاپروتھ نے منگل کویہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز اور امریکہ کے ڈائریکٹر جنوب اور جنوبی ایشیا سیٹھ بلی ویس اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ نے امریکی وفد کو پاکستان …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ایشیاءکیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری خارجہ رابرٹ کاپروتھ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ایشیاءکیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری خارجہ رابرٹ کاپروتھ نے منگل کویہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز اور امریکہ کے ڈائریکٹر جنوب اور جنوبی ایشیا سیٹھ بلی ویس اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ نے امریکی وفد کو پاکستان میں کلی معیشت (میکرو اکنامک) کے استحکام کے حصول کے لیے کئی گئی حکومتی کوششوں اور بالخصوص حسابات جاریہ اور تجارتی خسارے میں کمی، محصولات میں اضافے،کرنسی کی شرح تبادلہ میں استحکام، سٹاک ایکسچینج میں ہونے والی مثالی کاروباری سرگرمی سمیت حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والی دیگر اقتصادی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے پاکستانی حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میکرو اکنامک استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مزید موثر اور پائیدار بنایا جائے گا۔








