اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ، سابق صوبائی وزیر سندھ نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ …
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، کئی انکوائریوں اورانویسٹی گیشنز کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ، سابق صوبائی وزیر سندھ نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر کے خلاف انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز جبکہ دبئی میں پاکستانیوں کی تقریبا 1.1 ٹریلین روپے کی رقوم ڈیکلئیر کئے بغیر ٹرانسفر کرنے کے الزام کی انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے چھ ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںبریگیڈیئر (ر) سکندر جاوید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر صاف پانی پروگرام کے غیر قانونی ٹھیکے اور غیرشفاف طور پر دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ اجلاس میں فرزانہ راجہ سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پر اشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 1.46 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں ڈین گناربجارنے اینڈرسن، عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز یونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے 19کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اجلاس میںعلی احمد ل±نڈ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر سندھ کی مقامی حکومتوں میںتقریبا 13000 افراد غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ اجلاس میں محمد اسمٰعیل گجر سابق رکن صوبائی اسمبلی/چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں مختلف رفاعی پلاٹس سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میںعلی گل کرد، ڈائریکٹر جنرل محکمہ خزانہ کوئٹہ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 3 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔ جن میں نثار احمدکھوڑو سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر اور محمد طفیل قاضی سابق اکاﺅنٹنٹ پاکستانی سفارتخانہ صوفیہ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی، چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ بہاولپور، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکاران اور دیگر، نثار احمدکھوڑو، سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، رانا ثنا ءاللہ خان رکن قومی اسمبلی، آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق، عبد الرﺅف کھوسو، سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر، محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی رحیم یار خان، محمد اکرا م اسلم، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ لیاقت پور کے افسران و اہلکاران اور دیگر، چوہدری مسعود احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی، فیصل مختار شیخ سابق ضلعی ناظم ملتان اور دیگر، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے افسران واہلکاران اور دیگر، عبد الرزاق میمن اور دیگر، کینٹ ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے مالکان /ڈویلپرز، شیخ فرید سابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن گوجرانوالا، قاسم، اے ڈی آئی، اینٹی کرپشن، سیالکوٹ اور دیگر، روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران و اہلکاران اور دیگر، عبدالحق محکمہ ریونیو نوشہرو فیرور کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میسرز سوک سنٹرکمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران، وزارت تجارت کے اہلکاران اور دیگر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر، پنجاب سلور لینڈ بائیو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر، ظفر علی لغاری سابق وزیر ریلوے اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے دبئی میں پاکستانیوں کی تقریبا 1.1 ٹریلین روپے کی رقوم ڈیکلئیر کئے بغیر ٹرانسفر کرنے کے الزام کی انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ورکرز ویلفئیر بورڈ پنجاب کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لئے بور ڈ آف ریو نیو کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ڈاکٹر حفیظ اللہ سابق وائس چانسلر خیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور، ڈاکٹر فضل ِ معبود سابق رجسٹرارخیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور دیگر کے خلاف انکوائری مزید کارروائی کے لئے گورنر /چانسلر خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخواہ کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کے سلسہ میںسرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے آڈیٹر جنرل آف سے سپیشل آڈٹ کروانے کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ٹی ایم اے ٹاﺅن ون پشاور کے افسران و اہلکاران اوردیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروائی کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے سید ناصر علی شاہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کو کارروائی کے لئے کنٹونمنٹ بورڈکوئٹہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے انیتہ عرفان بشیر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کواپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ25 ماہ میں 73 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ”نیب کا ایمان۔کرپشن فری پاکستان“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے۔ نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ چئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1270 بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 910 ارب روپے ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب کے اقدامات کو دارو خان اچکزئی صدر پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سراہا۔ انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیںاس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








