اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ہمیشہ رہے گی تا کہ اِن بچوں کو وہ تمام بنیادی سہولیات میّسر ہوں جن سے یہ معا شرے کا کارآمد ر±کن بن کر نہ صرف ایک خود مختا ر زندگی گزار سکیں …
پاک فضائیہ خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ہمیشہ رہے گی تا کہ اِن بچوں کو وہ تمام بنیادی سہولیات میّسر ہوں جن سے یہ معا شرے کا کارآمد ر±کن بن کر نہ صرف ایک خود مختا ر زندگی گزار سکیں بلکہ م±لکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر وائس چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل عاصم ظہیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا پیغام پی اے ایف اسپشل سکول اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں سنایا ۔اس تقریب میں پی اے ایف اسپیشل اسکول اسلام آباد کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا اور اسٹیج پر مختلف خاکے پیش کئے۔ خصوصی بچوں اور ان کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ خصوصی افراد کے مسائل کو ہمدردانہ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے تاکہ وہ عزتِ نفس کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے اہل ہو سکیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ان بچوں کو معاشرے کا ایک اہم حصہ بنانے کے لئے پاک فضائیہ ان کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے گی۔ وائس چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل عاصم ظہیر نے کہا کہ 1992ء سے اقوام متحدہ 3دسمبر کو ہر سال خصوصی افراد کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے۔ اس سال اس دن کا موضوع ”2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق خصوصی افراد اور ان کی قیادت کو مکمل اختیارات دینا اور انہیں برابری کے مواقع فراہم کرنا“ ہے۔ پاک فضائیہ نے ان بچوں کی تعلیم کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں تیرہ اسپیشل اسکول قائم کئے ہیں جہاں نہ صرف ان بچوں کو جدید سمعی وبصری آلات کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ان کے والدین کو بھی بہترین رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔








