اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 15 روز میں لون سکیم کیلئے 10لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ،6دسمبر جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کامیاب درخواست گذاروں میں چیک تقسیم کرینگے ۔وہ منگل کو یہاں ملک کے مختلف حصوں سے 10سیاسی جماعتوں …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی 10سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 15 روز میں لون سکیم کیلئے 10لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ،6دسمبر جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کامیاب درخواست گذاروں میں چیک تقسیم کرینگے ۔وہ منگل کو یہاں ملک کے مختلف حصوں سے 10سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 27نوجوان سیاستدانوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی تھی ۔یہ نوجوان پلڈاٹ کے ینگ پولیٹکس فیلو شپ میں شریک ہیں ۔نوجوانوں کے وفد کو وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے زوردیا کہ ہمارا مشترکہ ہدف قوم کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے ،یہ نوجوانوں کی شمولیت سے ہی ممکن ہے ،ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرشپ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے ،فارغ التحصیل نوجوانوں کو انٹر شپ پروگرام میں شمولیت کے بعد سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی یوتھ کونسل کے ممبروں کی تعداد 24سے بڑھا کر 50کرنے پر غور کر رہی ہے ،کونسل کے ممبروں کا انتخاب شفاف انداز سے کیا جاتا ہے ۔اس موقع پر وفد کے شرکاءنے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو کامیاب نوجوان پرگرام کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں وزیراعظم آفس کے حکام بھی شریک تھے ۔








