اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی میں بہتری لانے اور اس عمل کو سادہ بنانے کے لئے چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی آراءاور تجاویز کی روشنی میں فارم ایچ (Form H) کو سادہ بنانے کی ہدایت …
حکومت کو سیلز ٹیکس ریٹرن کے ضمن میں واجب الادا فنڈز زیادہ عرصہ تک اپنے پاس رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، فارم ایچ کو سادہ بنانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی آراءکو سننے کے لئے تیار ہےں،ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی میں بہتری لانے اور اس عمل کو سادہ بنانے کے لئے چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی آراءاور تجاویز کی روشنی میں فارم ایچ (Form H) کو سادہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے عہدیداروں سے ملاقات میں دیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر ٹیکسٹائل و تجارت عبدالرزاق داﺅد، ٹیکسٹائل ٹاسک فورس کے چیئرمین علی محبوب، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفد کو تبایا کہ حکومت کو سیلز ٹیکس ریٹرن کے ضمن میں واجب الادا فنڈز کو زیادہ عرصہ تک اپنے پاس رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت فارم ایچ کو سادہ بنانے کے ضمن میں ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی بات اور آراءکو سننے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کسٹم ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں 10 ارب روپے کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے وفد کو بتایا کہ گزشتہ ماہ میں ایف بی آڑ کو 10.14 ارب روپے مالیت کے سیلز ٹیکس ریٹرن کلیمز موصول ہوئے ہیں جن میں 8.02 ارب روپے مالیت کے کلیمز پراسیس ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 1604 کیسز کو ادائیگی کےلئے منظوری دی جا چکی ہے اور انہیں بہت جلد ادائیگی کی جائے گی۔








