پاکستانی قیادت کی صدر یورپین کونسل ،صدر یورپین کمیشن اور دیگرکو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) حکومت اور پاکستانی قیادت نے صدر یورپین کونسل چارلس مائیکل،صدر یورپین کمیشن ارسلا ون ڈی لیون، یورپین یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی اور یورپین کمیشن کے نائب صدر جوزف بوریل اور یورپین کمشنرز کی نئی کالج کو اپنی نئی متعلقہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یورپین یونین …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) حکومت اور پاکستانی قیادت نے صدر یورپین کونسل چارلس مائیکل،صدر یورپین کمیشن ارسلا ون ڈی لیون، یورپین یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکورٹی پالیسی اور یورپین کمیشن کے نائب صدر جوزف بوریل اور یورپین کمشنرز کی نئی کالج کو اپنی نئی متعلقہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یورپین یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو امن اور ترقی کے مشترکہ عزم کے بنیادوں پر استوار ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان تعاون کے تمام شعبوں میں ہمار ے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید گہرا کریگا۔